پاکستان ٹوڈے: کیا آپ کو اپنے اینڈرائیڈ فون میں گوگل میپس پہلے کے مقابلے میں مختلف نظر آ رہا ہے؟
اگر ایسا ہے، تو یہ صرف آپ کے فون میں ہی تبدیل نہیں ہوا ، بلکہ حقیقت یہ ہے کہ گوگل میپس کو ری ڈیزائن کیا جا رہا ہے اور یہ نیا ڈیزائن کچھ اینڈرائیڈ صارفین کو دستیاب ہے۔ فروری 2024 میں گوگل میپس کے نئے ڈیزائن کی جھلک دیکھنے میں آئی تھی اور اب چند صارفین اسے استعمال کر رہے ہیں۔
9 ٹو 5 گوگل کی رپورٹ کے مطابق نئے ڈیزائن میں میپس کے متعدد فل سکرین پینلز میں اب میپ بیک گراؤنڈ میں نظر آئے گا، جس سے مختلف تفصیلات کو ایک ساتھ دیکھنا ممکن ہوگا۔ان پینلز کے کونے اب زیادہ گول ہوں گے، جبکہ شیئرنگ یا کلوزنگ بٹن سکرین پر نظر آئیں گے،
مگر سب سے بڑی تبدیلی ڈائریکشنز کے حوالے سے کی جا رہی ہے۔کسی سفر کے آغازاور اختتامی پوائنٹس اپ میپ کے اوپر نظر آئیں گے، جبکہ سکرین کے نیچے پیدل، گاڑی یا بائیک وغیرہ سے کیے جانیوالے سفر کی تفصیلات کو دیکھنا بھی ممکن ہوگا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
دنیا کامنفرد اور انوکھا برج سیاحوں کی توجہ کا مرکز
جولائی 13, 2024 -
کینیڈا:وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکیخلاف تحریک عدم اعتمادکی تیاریاں
دسمبر 21, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔