کیمبرج یونیورسٹی کا پاکستانی طلبا کیلئے ماحولیاتی تبدیلی پر تربیتی کورس متعارف

0
2

پاکستانی طلبا و طالبات کیلئے خوشخبری، کیمبرج یونیورسٹی نے ماحولیاتی تبدیلی پر تربیتی کورس متعارف کروا دیا ۔
کیمبرج یونیورسٹی پریس اینڈ اسیسمنٹ نے کلائمیٹ کویسٹ کا پاکستان ایڈیشن متعارف کرایا ہے، جس کا مقصد نوجوان طلبہ کو ماحولیاتی بحران کا سامنا کرنے کے لیے علم، مہارت اور اعتماد فراہم کرنا ہے۔
یونیورسٹی آف کیمبرج نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ یہ ایک انقلابی ماحولیاتی تعلیمی پروگرام ہے، جسے لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز (لمز) کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان ایڈیشن، کیمبرج کے عالمی عزم کا حصہ ہے جس کا مقصد ہر سطح پر ماحولیاتی تعلیم کو نصاب میں شامل کرنا ہے۔
یونیورسٹی آف کیمبرج کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ مفت ڈھائی گھنٹے کا آن لائن کورس، جو اپنی رفتار سے مکمل کیا جا سکتا ہے، 8ویں سے 12ویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور تمام تعلیمی بورڈز بشمول سرکاری سکولوں کے لیے دستیاب ہے۔

Leave a reply