محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ نے کینجھر جھیل پر واٹر سپورٹس اور پیرا گلائڈنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
وزیر ثقافت و سیاحت سندھ ذوالفقار شاہ کا کہنا ہے کینجھر جھیل پر آزمائشی بنیاد پر واٹر سپورٹس سرگرمیاں شروع کی گئی ہیںتاہم واٹر سپورٹس اور پیرا گلائڈنگ کا باقاعدہ افتتاح جلد کیا جائے گا۔ گزشتہ سال جون میں سندھ حکومت نے کینجھر جھیل پر عالمی معیار کا سیاحتی مرکز بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔
اس سلسلے میں وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کی زیر صدارت سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں کویت انویسٹمنٹ ایجنسی نے جدید ریزورٹ کے حوالے سے بریفنگ دی تھی اورامتیاز شیخ نے کہا تھا کہ حکومت کینجھر جھیل کو پرکشش سیاحتی مقام بنانے کیلئے پرعزم ہے، جہاں سیاحوں کو تمام جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
یہ جدید ریزورٹ جدید ترین سہولیات سے مزین ہوگا، اور اس کی تعمیر سے ملکی اور غیر ملکی سیاح اس تفریحی مقام کی جانب مائل ہوں گے۔وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ کینجھر جھیل 24 کلو میٹر رقبے پر محیط ہے، جدید ریزورٹ کی تعمیر کیلئے مناسب جگہ کا تعین کیا جا رہا ہے، اس منصوبے کی تکمیل سے ملکی اور غیر ملکی زرمبادلہ حاصل ہوگا۔
وزارت داخلہ کی جانب سےچیف سیکرٹری خیبرپختونخواکومراسلہ
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
دوسری اہلیہ سےعلیحدگی:اداکارفیروزخان نےخاموشی توڑ دی
جولائی 22, 2024 -
کراچی سفاری پارک آنیوالے سیاحوں کیلئے خوشخبری
اپریل 30, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔