کینسرویکسین: پروپیگنڈاکرنیوالوں کیخلاف وزارت صحت کاایف آئی اےکوخط

ایچ پی وی (کینسر)ویکسین کےخلاف پروپیگنڈاکرنےوالوں کےخلاف وزارت صحت نےایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کوخط لکھ دیا۔
ذرائع کےمطابق ایچ پی وی ویکسین سےمتعلق پروپیگنڈاکرنیوالےسوشل میڈیا اکاؤنٹس بندہونگے،وزارت قومی صحت نےایف آئی اےسائبرکرائم ونگ کوخط لکھاجس میں کہاگیاہےکہ سائبرکرائم ونگ کینسرویکسین مخالف پروپیگنڈاکرنےوالوں کےخلاف سخت ایکشن لے،کینسرویکسین کےبارےمیں غلط معلومات پھیلانے والےسوشل میڈیااکاؤنٹس بلاک کئےجائیں،ملکی تاریخ کی پہلی قومی انسدادسروائیکل کینسرویکسی نیشن مہم جاری ہے،انسدادسروائیکل کینسرویکسی نیشن مہم27ستمبرتک جاری رہےگی۔
خط میں مزیدکہاگیاکہ مہم میں9تا14سالہ بچیوں کوایچ پی وی ویکسین لگائی جارہی ہے،ایچ پی وی ویکسین بچیوں کوسروائیکل کینسرسےبچاؤکیلئےلگائی جارہی ہے،ایچ پی وی ویکسی نیشن مہم صوبائی محکمہ صحت کےتعاون سےجاری ہے،ڈبلیوایچ او، یونیسیف کاایچ پی وی ویکسی نیشن مہم میں خصوصی کردار ہے،سوشل میڈیااکاؤنٹس پرایچ پی وی ویکسین کےبارےمیں غلط معلومات پھیلائی جارہی ہیں۔















