کینیڈا اور بھارت کے درمیان تعلقات مزید خراب

0
68

اوٹاوا:(پاکستان ٹوڈے) کینیڈا اور بھارت کے درمیان سفارتی تناؤ میں مزید اضافہ ہوگیا ۔

کینیڈین حکومت نے سفارتی مشنز سے درجنوں بھارتی عملے کو فارغ کر دیاہے ،کینيڈا کا مؤقف ہے کہ سفارتی عملے کی کمی کے سبب ڈپلومیٹک مشنز کو منظم کرنا مشکل ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کا آغاز گزشتہ برس کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد ہوا تھا۔ کینیڈین وزیرا‏عظم نے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام بھارتی حکومت پر عائد کیا تھا۔ بعد ازاں بھارت نے 41 کینیڈین سفارتی حکام کو ملک چھوڑنے کا کہا تھا ، بھارتی اقدام کے بعد کینیڈا نے ڈپلومیٹک مشنز میں “ان پرسن آپریشن” بند کردیا تھا۔

علاوہ ازیں کینیڈین دستاویزی فلم میں بھارتی وزیراعظم مودی سےمتعلق خطرناک انکشافات کیے گئے۔کینیڈین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کی ففتھ اسٹیٹ نامی تحقیقاتی دستاویزی فلم نشر کی گئی

Leave a reply