کینیڈا کا ڈیجیٹل نومیڈ ویزا: پاکستانی ریموٹ ورکرز کیلئے سنہری موقع

کینیڈا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، پاکستانی پروفشنلز جو کینیڈا میں کام کرنے کے خواہاں ہیں، کیلئے ڈیجیٹل نومیڈ ویزا سنہری موقع ہے، جس کے ذریعے وہ ریموٹ ورکر کی حیثیت سے وہاں کام کر سکتے ہیں۔
کینیڈا کا ڈیجیٹل نومیڈ ویزا پاکستان کے فری لانسرز اور ریموٹ ورکرز میں خوب مقبولیت سمیٹ رہا ہے ۔یہ ویزا اُن ریموٹ ورکرز کیلئے ہے، جو دنیا کے کسی بھی حصے میں رہ کر بیرون ملک خدمات فراہم کر کر سکتے ہیں۔ پاکستان کے بڑھتے ہوئے فری لانسرز، آئی ٹی پروفیشنلز، کنٹینٹ کری ایٹرز اور ڈیجیٹل مارکیٹرز کیلئے یہ ایک سنہری موقع ہے۔
روایتی ورک ویزا کے برعکس ڈیجیٹل نومیڈ ویزا کینیڈا میں عارضی طور پر رہنے کی اجازت دیتا ہے، جس سے ورکرز ٹورنٹو، وینکوور اور مونٹریال جیسے شہروں کی بھی سیر و سیاحت کرسکتے ہیں ،کیونکہ وہ کینیڈا کی معیشت میں بھر پور حصہ ڈالتے ہیں، یہ ویزا اُن پروفیشنلز کیلئے موزوں ترین ہے ،جو غیر ملکی کمپنیوں کیلئے کام کرتے ہیں یا اپنے ریموٹ کاروبار کو سنبھالتے ہیں۔
ذہن نشین رہے کہ یہ ویزا حاصل کرنے کیلئے مالی وسائل اور ریموٹ ملازمت کا ثبوت دینا لازمی ہے ۔