کیپٹوپاورپلانٹس کیلئے گیس قیمتوں میں اضافےکی تجویز

0
6

کیپٹوپاورپلانٹس کیلئے گیس قیمتوں میں 1100روپےتک فی ایم ایم بی ٹی یواضافےکی تجویزپیش کردی گئی۔
ذرائع کےمطابق بین الاقوامی مالیت فنڈز(آئی ایم ایف )نےکیپٹوپاورپلانٹس کیلئےآرایل این جی درآمدی لاگت پرفروخت کرنےکامطالبہ کردیا۔آئی ایم ایف کی شرط پررواں ماہ ہی کیپٹوپاورپلانٹس کیلئےگیس قیمتوں میں اضافہ ہوگا،کیپٹو پاورپلانٹس کیلئے گیس قیمتوں میں اضافہ نہ کیاتواقتصادی جائزےمیں مشکلات ہوسکتیں۔
ذرائع کاکہناہےکہ کیپٹوپاورپلانٹس کیلئےفی ایم ایم بی ٹی گیس کی قیمت بڑھ کر 4ہزار روپے سے زائد ہوسکتی ہے۔
ذرائع کاکہناہےکہ وزارت توانائی کی دستاویزات کے مطابق آئی ایم ایف شرط پرکیپٹوپاورپلانٹس کیلئےجون میں بھی گیس مہنگی ہوئی ،ایس این جی پی ایل اورایس ایس جی سی ایل1180کیپٹوپاورپلانٹس گیس فراہم کررہی ہے،کیپٹوپاورپلانٹس 242مقامی اور156ایم ایم سی ایف ڈی درآمدی گیس استعمال کررہے۔

Leave a reply