کیپ ٹاؤن ٹیسٹ:جنوبی افریقہ کیخلاف دوسری اننگزمیں پاکستان نے213رنز بنالیے

0
10

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان نےجنوبی افریقہ کےخلاف دوسری اننگزمیں ایک وکٹ کےنقصان پر213 رنزبنالیےجبکہ 208سکورکاخسارہ باقی رہےگیا۔
کیپ ٹاؤن میں کھیلےجارہےسیریزکےدوسرےٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کےخلاف شاہین فالوآن کاشکارہوگئےپروٹیزنےپہلےبیٹنگ کرتےہوئےپہلی اننگزمیں 615رنزبنائےتھےجس کےجواب میں پاکستان کی بیٹنگ لڑکھڑاگئی صرف 194رنز پر ڈھیرہوگئی تھی، جنوبی افریقا کو پہلی اننگز میں 421 رنز کی برتری حاصل تھی، فالو آن کے بعد پاکستان کی دوسری اننگز جاری ہے۔
پاکستان کی پہلی اننگز :
پاکستان کی جانب سے بابراعظم 58 رنز بنا کر نمایاں رہے،وکٹ کیپر محمد رضوان نے 46 رنز بنائے۔اس کے علاوہ سعود شکیل صفر،کپتان شان مسعود 2، کامران غلام 12، سلمان علی آغا 19رنز بنا سکے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کگیسو ربادا نے 3، کورینا مپھاکا اور کیشو مہاراج نے2،2 وکٹیں حاصل کیں ۔
دوسرےٹیسٹ میچ میں پہلی اننگزمیں قومی ٹیم194رنزپرآؤٹ ہونےکےباعث فالوآن کاشکارہوگئی،جس کےبعددوسری اننگزمیں شاہینوں نےعمدہ کھیل کامظاہرہ کیا۔
جنوبی افریقا کو پہلی اننگز میں 421 رنز کی برتری حاصل تھی۔
پاکستان کی دوسری اننگزتیسراروز:
پاکستان کی جانب سےکپتان شان مسعود اور بابر اعظم نے پہلی وکٹ پر 205 رنز کی شراکت بناکر کم بیک کی اچھی کوشش کی ہے۔
تیسرے دن کھیل کے اختتام پر شان مسعود 102 اور خرم شہزاد 8رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں اور ٹیم کا مجموعی سکور ایک وکٹ کے نقصان پر 213 رنز ہے۔ مایاناز بلےبازبابر اعظم 81 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جنوبی افریقا کو اب بھی 208 رنز کی برتری حاصل ہے۔
جنوبی افریقا کی پہلی اننگز:
اس سے قبل ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی اننگز میں 615 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔ریان رکلٹن نے ڈبل سنچری بنائی، ٹمبا باووما اور کائل ویریانے نے سنچریاں بنائیں۔
میزبان ٹیم نےدوسرےٹیسٹ میچ کےدوسرےدن کھیل کادوبارہ آغاز 4 وکٹوں کےنقصان پر316 رنز سے کیا323رنزپرپروٹیزکی پانچویں وکٹ گرگئی، ڈیوڈ بیڈنگھم صرف 5 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
بعدازاں پہلے ہی سیشن میں ریان رکلٹن نے 266 گیندوں پر ڈبل سنچری مکمل کی۔ ریان رکلٹن اور کائل ویریانے کے درمیان چھٹی وکٹ پر 148 رنز کی پارٹنرشپ بنی۔ ویریانے 100 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ساتویں وکٹ پر رکلٹن نے مارکو یانسین کے ہمراہ 86 رنز کی پارٹنرشپ بنائی۔ تاہم 557 کے مجموعے پر رکلٹن 259 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے، انہیں میر حمزہ نے کیچ آؤٹ کروایا۔
جنوبی افریقا کے آٹھویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی مارکو یانسین تھے، انہوں نے 54 گیندوں پر 62 رنز بنائے جبکہ اختتامی لمحات میں کیشو مہارات نے 40 رنز کے ساتھ اپنا حصہ ڈال کر اپنی ٹیم کو 600 کا ہندسہ عبور کروایا جبکہ جنوبی افریقی ٹیم 615 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور سلمان علی آغا نے تین تین جب کہ میر حمزہ اور خرم شہزاد نے دو دو وکٹیں لیں۔
جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز:
پاکستان جنوبی افریقہ کےدرمیان دوٹیسٹ میچوں کی سیریزکےآخری میچ میں پاکستان کےخلاف پہلےروز پروٹیزاوپنرز نےٹیم کو61رنزکاعمدہ سکورفراہم کیا،پہلی وکٹ گرتےہی ایڈن مارکرم بھی 17 رنز کے مہمان ثابت ہوئے،ویان مولڈربھی زیادہ دیرکریزپرنہ ٹھہرسکےصرف 5سکوربناکرپویلین لوٹ گئےجبکہ ٹرسٹن اسٹبس بغیرکھاتہ کھولےہی پویلین لوٹ گئے۔
جنوبی افریقہ کے اوپنر بلے باز ریان رکلٹن اور کپتان ٹیمبا باوما نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیادونوں کھلاڑیوں نےٹیم کوبڑاسکورفراہم کیا، کپتان ٹیمبا باوما 106 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اوپنر ریان رکلٹن176 رنز کیساتھ کریز پر موجود رہے۔
دوسرےٹیسٹ میچ کےپہلےروزکےاختتام تک میزبان جنوبی افریقہ نےپاکستان کےخلاف4وکٹوں کےنقصان پر316رنزبنالیے،پروٹیز کی بیٹنگ جاری ہے۔
پاکستان کی جانب سے سلمان علی آغا نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد عباس اور خرم شہزاد نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو ڈراپ کر کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز میر حمزہ کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
ٹاس:
کیپ ٹاؤن میں کھیلےجارہےسیریزکےدوسرےٹیسٹ میچ میں میزبان جنوبی افریقہ کےکپتان نےٹاس جیت کےپہلےبیٹنگ کرنےکافیصلہ کیاتھا۔
قومی ٹیم:
پاکستانی ٹیم کپتان شان مسعود، صائم ایوب، بابر اعظم، کامران غلام، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان، سعود شکیل، سلمان علی آغا، عامر جمال، خرم شہزاد، میر حمزہ اور محمد عباس پر مشتمل ہے۔
واضح رہےکہ دوسرےٹیسٹ میچ کےپہلےروزفیلڈنگ کےدوران پاکستان کےابھرتےہوئےبلےباز صائم ایوب پاؤں پرچھوٹ لگنےسےدوسرےٹیسٹ میچ سےباہرہوگئےہیں۔
یادرہےکہ دوٹیسٹ میچوں کی سیریزمیں پہلےٹیسٹ میچ میں میزبان جنوبی افریقہ نےپاکستان کوشکست دےکرسیریزمیں 1-0کی برتری حاصل کی ہے۔
یاد رہے کہ جنوبی افریقہ نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 0-2 سے جیتی تھی، ایک میچ بارش کی وجہ سے نہیں ہوسکا تھا جبکہ اس کے بعد 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان نے کلین سویپ کر کے فتح کیاتھا۔

Leave a reply