
ٹیکنالوجی کے شعبے میں انقلاب برپا،کیڑوں کی طرح چھلانگ لگانے والا مائیکروبوٹ متعارف،اس پھرتیلی چھوٹی مشین کو فطرت کے سب سے بڑے جمناسٹک کیڑے سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق جب چھوٹے روبوٹ بنائے جاتے ہیں تو ان کیلئے ماحول میں رکاوٹوں کو عبور کرنا مشکل تر ہوتا ہے۔ہارورڈ یونیورسٹی کے انجینئرز نے اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے فطرت سے متاثر ہوکر ایک ہتھیلی کے سائز کا روبوٹ بنایا ہے، جو چلنے پھرنے کیساتھ چھلانگ لگا کر دیوار وغیرہ پر چڑھنے کے علاوہ مختلف چیزوں کو اپنی طرف کھینچ بھی سکتا ہے۔
ہارورڈ مائیکرو روبوٹکس لیبارٹری کے سربراہ رابرٹ ووڈ کا کہنا ہے کہ یہ مائیکروبوٹ کیڑے کی طرح چھلانگ لگا سکتا ہے، اس کا چلنا ایک درست اور موثر لوکوموشن موڈ فراہم کرتا ہے، تاہم ابھی بھی رکاوٹیں عبور کرنے کے لحاظ سے اس کی صلاحتیں محدود ہیں۔
یہ مائیکروبوٹ چھلانگ لگاکر رکاوٹوں کو عبور تو کر سکتا ہے، لیکن اسے کنٹرول کرنا مشکل ہے، تاہم2 مختلف جدتوں کا مجموعہ یہ مائیکروبوٹ قدرتی اور غیر ساختہ ماحول میں جانے کیلئے کافی حد تک موثر ہے۔اس پھرتیلی چھوٹی مشین کو فطرت کے سب سے بڑے جمناسٹک کیڑےسپرنگ ٹیل سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے، یہ عام کیڑے، جہاں کہیں بھی زمین پر مٹی ہوتی ہے، 18 ملی سیکنڈ میں شکاریوں سے بچنے کیلئے خود کو ہوا میں اُڑا سکتے ہیں۔
مائیکروسافٹ کی سروسز 24 گھنٹے بعد مکمل بحال
نومبر 14, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
چیمپئنزٹرافی:پاکستان کوپہلےمیچ میں نیوزی لینڈسے60رنزسےشکست
فروری 20, 2025 -
یکم جنوری 2025سے کن اینڈرائیڈ فونز پر واٹس ایپ نہیں چلےگا؟
دسمبر 24, 2024 -
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام
جولائی 2, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














