کےپی حکومت کافوکس صوبے پر کم اڈیالہ جیل کے قیدی پر زیادہ ہے،عظمیٰ بخاری
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہاہےکہ خیبرپختونخواحکومت کافوکس صوبےپرکم اڈیالہ جیل کےقیدی پرزیادہ ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کااپنےایک بیان میں کہناتھاکہ کچھ قوتیں کُرم میں امن قائم نہیں ہونے دیناچاہتی،تحریک انصاف کے پی میں 12 سال سے اقتدار میں ہے، 12 سالوں میں کے پی کے عوام معیار زندگی کا گراف مزید نیچے گیا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ امن معاہدے کے باوجود ڈپٹی کمشنر پر حملہ قابل مذمت ہے، علی امین گنڈا پور کو دو ماہ میں ایک مرتبہ بھی کرم جانے کی توفیق نہیں ہوئی۔کے پی حکومت کی صوبے میں رٹ ختم ہوگئی ہے، صوبائی حکومت کا فوکس صوبے پر کم اڈیالہ جیل کے قیدی پر زیادہ ہے۔
عظمیٰ بخاری کاکہناتھاکہ مریم نواز پنجاب بیٹھی ہیں لیکن ان کو پارا چنار کے بہن بھائیوں کی فکر ہے، خیبرپختونخوا میں امن و امان،دہشتگردی اور بیروزگاری بنیادی مسائل ہیں، تحریک انصاف نے پشتونوں کو احساس محرومی کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔
وزیراعظم شہبازشریف آزادجموں وکشمیرپہنچ گئے
فروری 5, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سونےکی قیمت میں سیکڑوں روپےکی کمی
نومبر 28, 2024 -
پاکستانی ہوابازی کی صنعت میں اہم پیشرفت
مئی 13, 2024 -
ریلوے کا 2 ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ
دسمبر 30, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔