کےپی سینیٹ انتخابات،عدالت نےاہم ہدایت کردی

0
18

خیبرپختونخوامیں سینیٹ انتخابات کےکیس میں عدالت نےسیکرٹری لاکوہدایت کی کہ الیکشن کمیشن سےبات کریں اوربتائیں کتناوقت چاہیے۔
پشاورہائیکورٹ میں خیبرپختونخوامیں سینیٹ انتخابات کرانےکیلئےاعظم سواتی کی درخواست پرسماعت ہوئی۔جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اورجسٹس صاحبزادہ اسداللہ پرمشتمل بینج نےسماعت کی۔درخواست گزار کےوکیل،سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ارشدخان اورسیکرٹری لاعدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل درخواست گزارنےکہاکہ 2اپریل2024کوالیکشن شیڈول تھاپھرمخصوص نشستوں کاکیس آیا،ہم نےدرخواست دائرکی الیکشن کروائےجائےابھی تک نہیں ہوئے۔
سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ارشدخان نےکہاکہ میں نےعدالت میں کوئی کمٹمنٹ نہیں کی۔
سپیشل سیکرٹری لا نےکہاکہ 26ویں ترمیم میں سیکشن104،66میں ترمیم کی گئی ہے۔
جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نےاستفسار کیاکہ کمیشن کب الیکشن کروائےگا،سیٹوں کوتوخالی نہیں رکھ سکتے۔اب تومعاملہ الیکشن کمیشن کےسامنےہےاورکمیشن ٹائم لیتا رہا ہے۔
سپیشل سیکرٹری لاالیکشن کمیشن نےکہاکہ سپریم کورٹ میں ہم نےنظرثانی پٹیشن دائرکی ہے۔
جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نےسوال کیاکہ سپریم کورٹ میں وہ سماعت کےلئے مقررہےیانہیں۔
سپیشل سیکرٹری لاالیکشن کمیشن نےکہاکہ ابھی تک سماعت کےلئےمقررنہیں ہے،تین اجلاس پہلےبھی ہوئےاورابھی بھی یہ زیرغورہے،25سیٹیں ابھی بھی صوبائی اسمبلی کی خالی ہےاس لئےالیکشن نہیں ہوئے۔
عدالت نےکہاکہ یہ بھی توآپ کی وجہ سےہےعدالت نےفیصلہ کیاہےآپ نہیں فل کررہے۔اس صوبے کا کیا حال ہےآپ کوپتہ ہے،وقفےکےبعدہمیں بتادیں کہ کتناوقت چاہیے،کب الیکشن کرارہےہیں۔تھوڑی دیربعدکیس کوسنیں گے،الیکشن کمیشن سےبات کریں اوربتائیں۔

Leave a reply