خیبرپختونخوامیں ججزسیکیورٹی صورتحال کےکیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
پشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اورجسٹس ایس ایم عتیق شاہ پرمشتمل 2رکنی بینچ نے خیبرپختونخوامیں ججزسیکیورٹی صورتحال سےمتعلق کیس کی سماعت کی۔رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری اورپولیس افسران عدالت میں پیش ہوئے۔
رجسٹرارنےکہاکہ ٹانک کےحوالےسےایس اوپیزہمارےساتھ شیئرکئے گئے ہیں،جنوبی اضلاع ابھی تک کلیئرنہیں ہیں آج اجلاس میں بات کریں گے۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری نےکہاکہ یہ پولیس ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ ہےمیں نےڈیٹیل رپورٹ جمع کی ہے،تمام سینئرسول ججزکےساتھ سیکیورٹی کاکہا گیا ہے ،سینئرسول ججزاورایڈیشنل ججزکےساتھ1550سیکیورٹی اہلکارہے۔ہماری تجویز ہےحساس اضلاع کاتعین سی ٹی ڈی کریں تواچھاہوگا۔
چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نےریمارکیس دئیےکہ ہم نےکچھ اےٹی سی ججزکےتبادلےکئے،ان سے سیکیورٹی واپس کی گئی تھی اس لئےتبادلہ کیا،ججزسےسیکیورٹی واپس لینےکوکوئی بات ہوتو رجسٹرار کےنوٹس میں لائیں۔
قومی سلامتی سےبڑھ کرکچھ بھی نہیں،شیزافاطمہ
دسمبر 18, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔