کےپی کےبعدپنجاب میں بھی پی ٹی آئی کےاختلافات کھل کرسامنےآگئے

0
13

خیبرپختونخواکےبعدپنجاب میں بھی تحریک انصاف کےاختلافات کھل کرسامنے آگئے۔
تحریک انصاف پنجاب کےصدرنےپی ٹی آئی لاہورکےنائب صدرکوپارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پرشوکازنوٹس جاری کردیا۔
شوکاز کےمتن میں کہاگیاکہ اکمل خان باری پارٹی اجازت کے بغیر مختلف تقریبات کیلئے سرکاری طور پر این۔ او۔ سی طلب کرتے ہیں۔پارٹی کی سینئر قیادت کی مشاورت کے بغیر جلسوں اور ریلیوں کیلئے حکومت سے این۔ او ۔سی طلب کرنے کے باعث کنفیوژن پھیلائی جارہی ہے۔
شو کاز میں مزیدکہاگیاکہ تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے کسی بھی قسم کی ریلی یا جلسے کے اعلان سے قبل پارٹی کی پنجاب قیادت کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔اکمل خان باری پارٹی کی صوبائی قیادت کو تین یوم میں اپنی پوزیشن کے حوالے سے وضاحت کریں۔
واضح رہےکہ اکمل خان باری نے دس اپریل کو بانی تحریک انصاف کی رہائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے پنجاب اسمبلی تک ریلی نکالنے کا اعلان کر رکھا تھا۔

Leave a reply