کےپی ہاؤس سیل کرنےکیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائر
خیبرپختونخواہاؤس سیل کرنےکےخلاف اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔
خیبر پختونخواہ حکومت نے سیکرٹری ایڈمن کے ذریعے درخواست جمع کرائی۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ کیس کے حتمی فیصلے تک خیبرپختونخوا ہاؤس کو ڈی سیل کیا جائے۔
درخواست میں سیکرٹری قانون، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی رینجرز، ڈی جی ایف آئی اے اور سی ڈی اے کو فریق بنایا گیا،آئی جی اسلام آباد، ڈائریکٹر بلڈنگ اینڈ کنٹرول سی ڈی اے کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ صوبائی حکومت کی پراپرٹی کے پی ہاؤس کو غیر قانونی طور پر سیل کیا گیا۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ کے پی ہاؤس کو سیل کر کے سرکاری گاڑیاں تحویل میں لینے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔
درخواستگزارنےکہاکہ پشاور ہائی کورٹ گئے تو کہا گیا کہ متعلقہ فورم اسلام آباد ہائیکورٹ بنتا ہے۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔