کے الیکٹرک نے صارفین پرایک بار پھر بجلی کا بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی

0
92

سندھ حکومت نے شہر قائد میں بجلی کا بوجھ اپنے صارفین پر ڈالنے کی تیاری کرلی۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کیلئے بجلی10 روپے ایک پیسہ فی یونٹ مہنگی کر دی گئی، جبکہ بجلی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جون میں 2 روپے 68 پیسے، جولائی میں3 روپے11 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کئے جائیں گی، اسی طرح اگست میں3 روپے22 پیسے فی یونٹ جبکہ ستمبر میں ایک روپیہ فی یونٹ اضافی وصول کیا جائے گا۔

نیپرا کے نوٹیفکیشن میں مزید کہا کہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر نہیں ہو گا۔

Leave a reply