
تحریک انصاف کےرہنماحماداظہر گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر ایک مرتبہ پھر روپوش ہوگئے۔
ذرائع کےمطابق رہنماپی ٹی آئی حماد اظہر گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر روپوش ہوگئے، چند روز قبل پولیس کی حماد اظہر کے گھر آمد کی وجہ سےرہنماپی ٹی آئی نے روپوشی اختیار کرلی، حماد اظہر والد کی وفات پر 2 سال کی روپوشی ختم کر کے سامنے آئے تھے۔
دوسری جانب ذرائع کاکہناہےکہ حماداظہرنےاپنی لیگل ٹیم سےمشاورت کےبعدحکمت عملی تیار کرلی ہے، رہنما تحریک انصاف پرلاہور،فیصل آباداوراسلام آبادمیں50سے زائد ایف آئی آرزدرج ہیں،حماداظہرتمام کیسزمیں پہلے پشاورہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت لیں گے،وہ حفاظتی ضمانت کیلئےپشاورہائیکورٹ کےسامنےپیش ہوں گے۔
ذرائع کابتاناہےکہ حفاظتی ضمانت ملنےپرمتعلقہ عدالتوں سےضمانتوں کیلئےرجوع کیاجائےگا،حماداظہرکی لیگل ٹیم نےتمام مقدمات کاریکارڈاکٹھاکرلیاہے، حماداظہر 9مئی کےمتعددمقدمات میں اشتہاری اورپولیس کو مطلوب ہیں۔
واضح رہےکہ تحریک انصاف کےرہنماحماداظہرگزشتہ دوسال سےمقدمات کی وجہ سےروپوش تھےحال ہی میں والدکی وفات پرمنظرعام پرآئےہیں۔
ایرانی صدروفد کےہمراہ دورہ پاکستان کےلئےآئیں گے
اگست 1, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔
آرکائیوز
تاریخ سے دریافت کریں۔
پیر | منگل | بدھ | جمعرات | جمعہ | ہفتہ | اتوار |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | 2 | 3 | ||||
4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 |
11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 |
18 | 19 | 20 | 21 | 22 | 23 | 24 |
25 | 26 | 27 | 28 | 29 | 30 | 31 |