پاکستان ٹوڈے: محکمہ موسمیات بارشوں کی پیشگوئی کر دی
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 28 مئی سے 1جون کے درمیان ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے، مغربی ہوائیں 28 مئی کو ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہوں گی۔
28 سے 29 مئی کے دوران بلوچستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع، 28 مئی سے 1 جون کے درمیان اسلام آباد اور مری سمیت پنجاب کے بیشتر مقامات پر آندھی جھکڑ اور بارش متوقع۔
28 مئی سے 1 جون کے درمیان خیبرپختونخوا کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع، 28 مئی سے 1 جون کے درمیان گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی جھکڑ اور بارش کی پیشگوئی۔
28 مئی سے ملک کے بالائی علاقوں میں گرمی کی لہر میں کمی متوقع، رواں ہفتے کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں میں ہیٹ ویو برقرار رہے گی۔
بڑھتے درجہ حرارت میں ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، محکمہ موسمیات کی تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت۔
حکومت کرم میں پائیداراوردیرپاامن چاہتی ہے،بیرسٹرسیف
دسمبر 21, 2024جوڈیشل کمیشن کااجلاس طلب،ایجنڈاجاری
دسمبر 21, 2024دھندنےسب کچھ دھندلاکردیا،موٹروےمختلف مقامات سےبند
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
توشہ خانہ ٹوکیس:بغیرکسی کارروائی کےسماعت ملتوی
ستمبر 28, 2024 -
دنیا کے6 مقام ، جہاں اب6مہینے سورج غروب نہیں ہوگا
جون 10, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔