گرمی کا زور ٹوٹنے لگا، محکمہ موسمیات کی موسم سرد ہونےکی پیشگوئی

گرمی کا زور ٹوٹنے لگا،پہاڑوں پر برفباری ، ہلکی بارش کا بھی امکان، محکمہ موسمیات نے ماہ اکتوبر کے اختتام پر موسم سرد ہونے کی نوید سنا دی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک ،جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں موسم خشک رہےگا،جبکہ مری ،گلیات اورگردونواح میں موسم سردرہےگا،بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم خشک اورسردرہےگا۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہےگا،جبکہ چترال، دیر،کوہستان،سوات،مالاکنڈاورکرم میں چندمقامات پربارش متوقع ہے،اُدھرگلگت بلتستان کےمختلف علاقوں میں چندمقامات پربارش کاامکان ہے،دوسری جانب آزادکشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلودرہنےکےعلاوہ چندمقامات پربارش کی توقع ہے۔