
ملک میں گرمی کی شدید لہر، ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری،محکمہ موسمیات نے ملک میں گرمی کی شدید لہر کودیکھتے ہوئے ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل صوبہ سندھ ، جنوبی و وسطی پنجاب اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو مو ہنجو داڑو، نوابشاہ اور پڈ عیدن میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،جبکہ خیرپور، سبی ،لاڑکانہ 46، رحیم یار خان، سکرنڈ، جیکب آباد، مٹھی اور سکھر میں 45 ڈگری ریکارڈ ہوا۔
اس کے علاوہ کراچی، ملتان، ڈیرا اسماعیل خان 40، پشاور،مظفر آباد37، اسلام آباد 35،کوئٹہ 32 اور گلگت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، تاہم گرمی کی آمد سے پریشان شہریوں کو نوید سناتے ہوئےمحکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آج رات سے 11 اپریل تک اسلام آباد ،پنجاب، خیبر پختونخوا ، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض علاقوں میں وقفے وقفے سے گردآلود ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
یوٹیوب میں ایک دلچسپ اورنیا فیچر متعارف
مئی 30, 2024 -
صدر ایمریٹس ائیرلائن سے سفر کرنے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی
اپریل 20, 2024 -
پاکستان تحریک انصاف کا لاہور میں اہم اجلاس
مئی 29, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔