گرمی کی لہر، پارہ48 ڈگری کو چھونے کا امکان، الرٹ جاری

0
9

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے گرمی بڑھنے کی پیشگوئی،پنجاب اور سندھ میں گرمی کی تازہ لہر، درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان، محکمہ موسمیات اور پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کر دئیے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز کے دوران خشک اور شدید گرم موسم کی پیشگوئی کی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق جنوبی پنجاب میں درجہ حرارت معمول سے چھ سے آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے، جبکہ بالائی پنجاب میں آج سے 18 اپریل تک گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ متوقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنےکاامکان ہے،وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں موسم گرم اورخشک رہنےکی توقع ہے۔جبکہ خیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنےکاامکان ہے۔پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنےکی توقع ہے۔صوبےمیں درجہ حرارت 3سے5ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنےکاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنےکی توقع ہے،صوبےمیں درجہ حرارت 4سے6ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنےکاامکان ہے،دوسری جانب بلوچستان کےبیشتراضلاع میں بھی موسم گرم اورخشک رہنےکی توقع ہے۔

Leave a reply