
گرمی کی لہر برقرار،میدانی علاقوں میں سورج پھر آنکھیں دکھانے لگا،محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقے آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب میں مئی کے آخر تک گرمی برقرار رہے گی، تاہم گزشتہ روز پنجاب میں بیشتر علاقوں میں گرد آلود آندھی اور بارش کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ لاہور،قصور،اوکاڑہ اورشیخوپورہ میں بارش کی توقع ہے، سرگودھا، میانوالی ،گجرات،سیالکوٹ اورنارووال میں بارش کاامکان ہے،جہلم ،حافظ آباد،گوجرانوالہ اورمنڈی بہاؤالدین میں بارش متوقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں رات کوگرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے،مری،گلیات، راولپنڈی، اٹک،چکوال اورخوشاب میں بارش متوقع ہے،دوسری جانب کوئٹہ،ژوب ،موسیٰ خیل، سبی، بولان اورکوہلومیں بارش متوقع ہے،بارکھان،خضدار،آواران،لور الائی اورلسبیلہ میں بھی بارش کی توقع ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
صوبائی وزیر کا کلچر کامپلیکس لائبریری کا دورہ
مارچ 28, 2024 -
سونےکی قیمت میں کمی
اکتوبر 31, 2024 -
احتجاج وہنگامہ آرائی :حکومت نےاہم فیصلہ کرلیا
دسمبر 3, 2024
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














