گرمی کی لہر مزید بڑھے گی یا کمی آئے گی؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

موجودہ گرمی کی لہر مزید بڑھے گی یا اس میں کمی آئے گی؟محکمہ موسمیات نے موسم کے متعلق اہم پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک موسم گرم اور مرطوب رہےگا،تاہم شہر قائد کراچی کے درجہ حرارت میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے ایک سے دو سینٹی گریڈ کمی آنے کی توقع ہے۔دوسری طرف گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم خوشگواراور ٹھنڈا ہو گیا۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ ملک کےدیگرعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنےکاامکان ہے،جبکہ چندمقامات پربارش اورژالہ باری کی توقع ہے،وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ چندمقامات پربارش کاامکان ہے۔اُدھر خیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں موسم خشک اورگرم رہنےکی توقع ہے،چترال،دیر،سوات،مالاکنڈ،شانگلہ اورکوہستان میں گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنےکاامکان ہے، مری، گلیات،راولپنڈی،چکوال،جہلم اورتلہ گنگ میں گرج چمک کےساتھ بارش اورژالہ باری کاامکان ہے، اُدھر سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنےکاامکان ہے ،دوسری جانب بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم خشک اورگرم رہنےکی توقع ہے،کشمیراورگلگت بلتستان میں تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پیرس اولمپکس:فخرپاکستان ارشدندیم کوگولڈمیڈل پہنادیاگیا
اگست 10, 2024 -
ایڈہاک ججزکی تقرری:چیئرمین پی ٹی آئی کی مخالفت
جولائی 16, 2024 -
لاہور ہا ئیکورٹ کو بھی مشکو ک خط موصول
اپریل 5, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔