گرمی کی لہر کے بعد بارش برسانے والا سسٹم یکم مئی کو داخل ہوگا

0
3

گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری،ہیٹ ویو کے بعد بارش برسانے والا سسٹم یکم مئی سے ملک میں داخل ہوگا۔محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والے سسٹم کے داخل ہونے سے بارشوں اور تیز ہوائیں چلنے کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے،وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں موسم گرم اورخشک رہنےکی توقع ہے۔اُدھرخیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنےکاامکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ بیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنےکا امکان ہے،سندھ کے بیشتراضلاع میں موسم شدیدگرم اورخشک رہنےکی توقع ہے، اُدھربلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنےکاامکان ہے،چاغی، نوشکی،خصدار،بیلہ اورگردونواح میں تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے۔دوسری جانب کشمیراورگلگت بلتستان میں موسم گرم اورخشک رہنےکاامکان ہے۔

Leave a reply