گرین لاک ڈاؤن کرینگےتواس علاقےکی آلودگی دوسری طرف آجائیگی،جسٹس شاہدکریم
جسٹس شاہدکریم نےریمارکس دئیے کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی ضرورت ہے،گرین لاک ڈاؤن کریں گے تو اس علاقے کی آلودگی دوسری طرف آ جائے گی،میرا نہیں خیال گرین لاک ڈاؤن زیادہ موثر ہوگا۔
لاہورہائیکورٹ میں سموگ کےتدارک کےحوالے سےسماعت ہوئی،جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون ودیگر کی درخواستوں پر کی۔
جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ لاہور ایک بہت بڑا شہر ہے،گرین لاک ڈاؤن کریں گے تو اس علاقے کی آلودگی دوسری طرف آ جائے گی،میرا نہیں خیال گرین لاک ڈاؤن زیادہ موثر ہوگا، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی ضرورت ہے،موٹر سائیکل رکشوں کے حوالے سے پالیسی بنانے کی ضرورت ہے،گزشتہ سال ہم نے سموگ کے حوالے سے کئی اقدامات کئے تھے،ہم نے دفاتر کو ہفتے کے 2روز ورک فراہم ہوم کیا تھا،ہم نے گزشتہ برس سکولوں کو ایک روز کے لیے بند کیا۔
جسٹس شاہدکریم نےکہاکہ ہم نے اتوار کے روز مکمل لاک ڈاؤن کیا تھا جس کے بہت مثبت اثرات آئے تھے،میرا خیال ہے کہ گزشتہ برس کے اقدامات سیکرٹری کے پاس ہونگے انہیں دیکھنا چاہیے،اگر سکولوں کے بچوں کو بسوں پر پک اینڈ ڈراپ پر عملدرآمد ہوجایے تو بہت زبردست ہوگا۔
ممبر جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ کل کچھ ویڈیوز آئیں حکومت کی اپنی گاڑیاں دھواں چھوڑتی جا رہی ہیں۔
جس پرجسٹس شاہدکریم نےکہاکہ اس میں سپیڈو بس بھی ہے ، واپڈا کی گاڑیاں بھی ہیں،موٹر سائیکلیں بھی آلودگی پھیلانے میں بہت بڑا کردار ادا کررہی ہیں،جیسے حکومت نے سپر سیڈ پر سبسڈی دی ہے ویسے ہی پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی سبسڈی دینے کی ضرورت ہے۔
بعد ازاں عدالت نے سموگ کے تدراک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر کارروائی آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔
ریلوے کن مسافروں کو 50 فیصد رعایت دے رہا ہے؟
دسمبر 3, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔