گرین پاسپورٹ مزیدتنزلی کاشکارہوگیاجس سےپاکستانی پاسپورٹ دنیابھرمیں 102ویں نمبرپرآگیا۔
عالمی ادارےہینلےاینڈپارٹنرزنےپاسپورٹ کی تازہ رینکنگ جاری کی جس کےمطابق پاکستان کاپاسپورٹ کئی ایسےممالک سےرینکنگ میں پیچھےرہ گیاجس میں صومالیہ، یمن، بنگلہ دیش، فلسطین اتھارٹی، ایتھوپیا اور لیبیا جیسے ممالک کا پاسپورٹ بھی پاکستان سے بہتر قرار پایا جنہیں 101 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔
اس طرح اِن ممالک کے شہری دنیا کے 38 ممالک کا سفر بغیر ویزا کر سکتے ہیں جبکہ پاکستانی پاسپورٹ پر دنیا کے 34 ممالک کا سفر بغیر ویزا کیا جا سکتا ہے۔
رپورٹ کےمطابق سنگاپور کاپاسپورٹ دنیابھرمیں طاقتورترین پاسپورٹ قرار دیاگیاجس کےذریعےشہری 195ممالک کابغیرویزاکےسفرکرسکتےہیں، دوسرے نمبر پر فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور سپین ہیں جن کے شہریوں کو 192 ممالک کا سفر بغیر ویزا رسائی حاصل ہے۔
دنیا میں سب سے کمزور پاسپورٹ افغانستان کا ہے، افغانستان کے شہری 28 ممالک کا سفر بغیر ویزا کر سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ گرین پاسپورٹ کی مسلسل گراوٹ کی ایک وجہ بیرون ملک جانے والے وہ پاکستانی ہیں جو ملک کی موجودہ غیر یقینی سیاسی اور معاشی صورتحال کے باعث غیر قانونی طور پر یورپی ممالک کا رخ کر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ خلیجی ممالک میں بھی پاکستانیوں کی بڑی تعداد غیر قانونی طور پر مقیم ہے جن میں سے بیشتر افراد نے گداگری کا پیشہ اختیار کر رکھا ہے، سعودی عرب اور یو اے ای میں گداگری جرم ہے اور سعودی عرب کی جیلیں گداگری کا پیشہ اختیار کرنے والے پاکستانیوں سے بھری پڑی ہیں۔
پاکستانی پاسپورٹ کوسب سےزیادہ نقصان غیرقانونی افغان باشندوں نےپہنچایا ہے جنہوں نےرشوت دےکرحکام سےپاکستانی پاسپورٹ حاصل کئے۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔