
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ گرین پاکستان جدیدزراعت کےفروغ کاانقلاب ہے۔
کنڈائی اور شاپو کے علاقوں میں منصوبوں کی افتتاحی تقاریب کا انعقاد کیاگیاجس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازاورآرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرنےشرکت کی۔تقریب میں نیشنل فوڈ سیکیورٹی و تحقیق کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر آبی وسائل ڈاکٹر مصدق ملک بھی شریک ہوئے۔ پنجاب کی سینئروزیر مریم اورنگزیب، وزیر زراعت لائیو اینڈ سٹاک سید عاشق حسین کرمانی، وزیر آبپاشی محمد کاظم پیرزادہ کے علاوہ متعلقہ وفاقی اور صوبائی سیکرٹری بھی موجود تھے۔
پنجاب میں زراعت کوماڈرن اورجدیدبنانےکاانقلابی اورکسانوں کوتمام زرعی سہولیات ایک چھت تلےفراہم کرنےکےمنصوبےکاافتتاح کردیاگیاجبکہ 5ہزارایکڑپرمشتمل جدیدزرعی فارم کابھی آغاز کیاگیا۔
گرین ایگری مال کسانوں کومعیاری بیج،کھاد،کیڑےمارادویات رعایتی قیمت پرفراہم کرےگا،کسانوں کوڈرونزسمیت زرعی مشینری رعایتی کرائےپردستیاب ہوگی۔ایک چھت تلے،ایک کمپنی کےذریعےکسانوں کوزراعت سےمتعلق تمام سہولت میسرہوں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاتقریب سےخطاب کرتےہوئے کہناتھاکہ چولستان اورپنجاب میں آج جدیدزراعت کےانقلاب کی بنیادرکھ دی ہے،زراعت کی ترقی کسان اورپاکستان کی خوش حالی کی ضمانت ہے،گرین پاکستان جدیدزراعت کے فروغ کاانقلاب ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کب شروع ہوگی؟
اپریل 24, 2024 -
خیبرپختونخواکےمختلف اضلاع میں زلزلےکےجھٹکے
نومبر 28, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔