گرین پنجاب کاخواب آج حقیقت بن گیا،وزیراعلیٰ مریم نواز

0
9

وزیراعلیٰ مریم نوازنےکہاہےکہ گرین پنجاب کاخواب آج حقیقت بن گیا، الیکٹرک بس میں سینئرسٹیزن اورمعذورافرادکیلئےسفرمفت ہوگا۔
لاہورمیں الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتےہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ آج میں نےگرین بس میں سفرکیا،27بسیں پنجاب آچکی ہیں جوکل سےسڑکوں پرہوں گی،500بسوں کی کھیپ اگست میں پاکستان آجائےگی،آج میرابھی الیکٹرک بس کاکارڈبناہے،الیکٹرک بس میں سینئرسٹیزن اور معذورافرادکیلئےسفرمفت ہوگا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ گرین پنجاب کاخواب آج حقیقت بن گیا،الیکٹرک بسوں کاکرایہ صرف20روپے رکھا ہے،الیکٹرک بسوں میں فری وائی فائی،موبائل چارجنگ کی سہولت ہوگی،الیکٹرک بسوں سے لاہور کے گنجان آبادعلاقوں کو جوڑ رہےہیں،کوئی خواتین کوتکلیف نہ پہنچائےان کےلئےمحفوظ سواری ہو۔
مریم نوازکاکہناتھاکہ کسی نےخواتین کوہراساں کیاتوفوری پکڑاجائےگا،پنجاب میں بڑےپیمانےپرچارجنگ انفرااسٹرکچربنانےجارہےہیں،منسٹرٹرانسپورٹ سےکہاہےکہ مسافروں کوسہولیات دینی ہیں،بس سٹیشنز پرپنکھے اورواٹر کولر لگوارہےہیں۔

Leave a reply