گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ریچھ کےحملےمیں زخمی

0
2

معروف گلوکارہ قرۃ العین بلوچ دیوسائی نیشنل پارک میں کیمپنگ کے دوران ریچھ کے حملے میں زخمی ہوگئیں۔
ابتدائی طبی معائنے کے مطابق ریچھ کے ناخن لگنے سے گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کے دونوں بازو زخمی ہوئے۔ انہیں فوری طور پر ریجنل ہسپتال اسکردو منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد گلوکارہ کوہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Leave a reply