گلوکار پرویز مہدی کو مداحوں سے بچھڑے20 برس بیت گئے

0
7

نامورگلوکار پرویز مہدی کو مداحوں سے بچھڑے20 برس بیت گئے۔دنیائے موسیقی میں اپنی الگ پہچان بنانے والے پرویز مہدی29 اگست 2005کواس جہان ِفانی سے رخصت ہوگئے تھے۔
ستارہ امتیاز پانے والے معروف غزل گائیک اور فوک سنگر پرویز مہدی کی آج 20ویں برسی منائی جارہی ہے۔1947 میں لاہور میں پیدا ہونےوالے پرویز مہدی نے 70 کی دہائی میں اپنے فنی سفرکا آغاز کیا۔انہوں نے ریڈیو پاکستان کیلئے گائے گئے گیت میں جانا پردیس سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔
ان کا اصل نام پرویز حسن تھا جنہوں نے شہنشاہ غزل مہدی حسن کی شاگردی اختیار کرنے کے بعد اپنا نام پرویز مہدی رکھ لیا۔وہ غزل کے علاوہ گیت اورفوک گیتوں میں بھی خاص کمال اورمہارت رکھتے تھے۔ انہوں نے پہلا فلمی گیت’’تک چن پیا جاندا ای‘‘ ملکہ ترنم نور جہاں کے ساتھ ریکارڈ کرایا ۔
پرویز مہدی کی شاندار فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔ پرویز مہد ی 2005 میں آج ہی کےدن 58 برس کی عمر میں جہانِ فانی سے کوچ کرگئے لیکن اپنے گیتوں کی بدولت وہ شائقین کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔

Leave a reply