گلگت بلتستان میں دنیا کے بلند ترین پہاڑی سلسلوں میں سردی کا دورانیہ مختصر ہوگیا

سرمائی سیاحت کے شوقین سیاحوں کیلئے اہم خبر،دنیا کے بلند ترین پہاڑی سلسلوں میں سردی کا دورانیہ مختصر ہوگیا۔
تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شمالی علاقہ جات خاص طورپرگلگت بلتستان میں واقع دنیا کے بلند ترین پہاڑی سلسلوں میں سردی کا دورانیہ مختصر ہوگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث گلگت بلتستان میں واقع دنیا کے بلند ترین پہاڑی سلسلوں میں گزشتہ چند برسوں سے سردی کا دورانیہ تیزری سے مختصر ہورہاہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند سال کے اعداد و شمار کے مطابق ان علاقوں میں برفباری بھی معمول سے کم ہوتی جا رہی ہے، تاہم رواں سال برفباری قبل از وقت شروع ہوگئی ہے۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق بلتستان ڈویژن میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے گر گیا، جبکہ استور میں قبل از وقت برفباری سے معمولات زندگی متاثر ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث گلگت بلتستان میں واقع دنیا کے بلند ترین پہاڑی سلسلوں میں سردی کے دورانیے میں کمی کی وجہ سے ان علاقوں میں سرمائی سیاحت کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔