گلگت بلتستان میں پہلی نیشنل سرفرنگاہ میراتھن 2025 کا انعقاد

سیاحت کے فروغ کیلئے مضبوط بنیاد،گلگت بلتستان کے ضلع شگر میں پاک آرمی کے زیر اہتمام پہلی نیشنل سرفرنگاہ میرتھن 2025 کا انعقاد کیا گیا۔
21 کلو میٹر کی اس میرتھن ریس میں پورے پاکستان سے ایک ہزار اتھلیٹس نے حصہ لیا، جن میں گلگت بلتستان کے کھلاڑیوں کے ساتھ غیر ملکی ایتھلیٹس اور سیاح بھی شامل تھے۔ پاکستان میں سیاحت کے فروغ، بالخصوص گلگت بلتستان کی سیاحت کے حوالے سےیہ میرتھن خاص اہمیت کی حامل ثابت ہوئی، کیونکہ میرتھن کے دوران سیاحوں اور اتھلیٹس نے آتی سردی اور خزاں کی خوبصورتی سے بھی خوب لطف اٹھایا۔
گلگت بلتستان کی معیشت کا زیادہ انحصار سیاحت پر ہے،لہٰذا اس طرح کی سرگرمیوں سے یہاں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو رغبت ملتی ہے۔میرتھن ریس کے اختتام پر ثقافتی رقص بھی پیش کیا گیا، جبکہ ریس جیتنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر موجودملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے اس ایونٹ کو یادگار قرار دیتےہوئے کہا کہ ایسے ایونٹس علاقے میں صحت مند سرگرمیوں اور سیاحت کے فروغ کے ضامن ہیں۔