گلگت : لینڈ سلائیڈنگ سے8 افراد جاں بحق، امدادی کارروائیاں جاری

0
2

گلگت میں دنیور نالے کی بحالی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 4 افراد کو نکال کر فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ مقامی افراد اور ریسکیو رضاکار امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ رضاکار سیلاب سے متاثرہ واٹر چینل کی بحالی کا کام کر رہے تھے کہ اس دوران مٹی کا بھاری تودہ ان پر آن گرا۔
حادثے کے بعد علاقے میں ریسکیو اور امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں، اور مزید افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

Leave a reply