وزیراعلیٰ مریم نوازنےزرعی آلات کی فراہمی کیلئےپلان طلب کرلیا

0
4

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےگندم کےکاشتکارکوامدادی نرخ پرزرعی آلات کی فراہمی کیلئےپلان طلب کرلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت خصوصی اجلاس منعقدہواجس میں گرین ٹریکٹر،ماڈل ایگریکلچر،ٹیوب ویل سولرائزیشن ودیگرپرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں محکمہ زراعت کےپراجیکٹس کےفیز2کےآغازکی اصولی منظوری دی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنےگندم کےکاشتکارکوامدادی نرخ پرزرعی آلات کی فراہمی کیلئےپلان طلب کرلیا،جبکہ گندم کی ان پٹ لاگت کم کرنےکیلئےایڈوانس سبسڈی کی تجاویزپربھی غور کیاگیا۔
اس موقع پرگفتگوکرتےہوئےوزیراعلیٰ مریم نوازکاکہناتھاکہ گندم کےکاشتکاروں کوتنہانہیں چھوڑیں گے،کاشتکاروں کوفصل کی کاشت سےپہلےنیاپراجیکٹ دیں گے۔
اجلاس میں کسان کارڈفیز2کےتحت100ارب روپےکےبلاسودقرض دینے پر اتفاق کیاگیاکسان کارڈفیز2میں ہزاروں روپےپراسینگ فیس ختم کردی گئی، جبکہ کسان کارڈفیز2کیلئے4200زرعی اسپلائرزکی رجسٹریشن مکمل کی گئی۔
اجلاس میں کسان کارڈفیز1میں کاشتکاروں سے99فیصدقرض کی وصولی پرغور کیا گیا، گرین ٹریکٹرپروگرام فیز2کےتحت20ہزارٹریکٹرسبسڈی پرملیں گے،اگست میں گرین ٹریکٹرسکیم کیلئےدر خواستوں کی وصولی شروع ہوگی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنےہدایت کی کہ گرین ٹریکٹرزکی فیلڈمیں موجودگی یقینی بنانےکیلئےمانیٹرنگ کی جائےجبکہ ملتان،سرگودھا،بہاولپور،ساہیوال میں ماڈل ایگریکلچرمال جولائی میں فنکشنل کرنےکی ہدایت کی ۔

Leave a reply