گوادرمیں سیلابی صورتحال.نامزد وزیراعظم کا نوٹس

0
131

پاکستان ٹوڈے کے تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے صدر اورنامزدوزیراعظم شہباز شریف نے گوادر میں بارشوں اور سیلابی تباہی پر اپنے بیان میں کہا کہ گوادر میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصان پر شدید تشویش ہے ۔ ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں اور مشکل کی گھڑی میں ان کیساتھ کھڑے ہیں، تباہ شدہ گھروں کی دوبارہ تعمیر کے لیے اقدامات کیے جانے چاہیں۔

خیال رہے بارش کے طوفانی اسپیل نے گوادرمیں تباہی مچادی، شہر کا نوے فیصد سے بھی زیادہ حصہ پانی میں ڈوب چکا ہے جبکہ متعدد مکانات اور چاردیواریاں زمین بوس ہوچکی ہیں اور بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔

فقیر کالونی، ٹی ٹی سی کالونی، ملا بند اور شادو بند کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہیں، ہزاروِں افراد اب بھی برساتی پانی میں پھنسے ہوئے ہیں۔ شہر کے جنوبی حصے کے کئی خاندانوں کو بوٹس کے ذریعے پانی سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ اب تک متعدد ماہی گیر کشتیاں بھی سمندر برد ہوچکی ہیں۔

Leave a reply