گوادر کیلئے کراچی سے ہفتے میں مزید 2 پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ

0
3

پاکستانی فضائی مسافروں کیلئے خوشخبری،گوادر کیلئے کراچی سے ہفتے میں مزید 2 پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چودھری کی کاوشوں سے گوادر کیلئے کراچی سے مزید دو پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے گوادر نئی پروازیں اگست کے پہلے ہفتے سے شروع ہوں گی۔
وزیر بحری امور جنید انور کا کہنا ہے کہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے فضائی رابطے میں توسیع ناگزیرہے، صرف ایک پرواز چل رہی تھی، پروازوں کا اضافہ اہم پیشرفت ہے، پروازوں کی بحالی وزیراعظم پاکستان کے کاروبار دوست وژن کا عملی اظہار ، گوادر فری زونز کی فعالی میں بہتر فضائی رسائی بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔
جنید انور کا مزید کہنا تھا کہ فضائی سہولیات سے سرمایہ کاری اور تجارت کے مواقع بڑھیں گے اور تاجر برادری، پورٹ عملے اور لاجسٹکس سیکٹر کو سہولت دینا حکومت کی ترجیح ہے، سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے فضائی روابط ناگزیر ہیں، پروازوں کا اضافہ گوادر میں معاشی ترقی کا نیا باب ہے۔

Leave a reply