این اے79گوجرانوالہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی پرن لیگی امیدوار ذوالفقار بھنڈر کامیاب قرارپائے۔
ریٹرننگ آفیسر شبیر حسین بٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 79 ووٹوں کی دوبارہ گنتی پرحکمران جماعت کےامیدوارذوالفقار بھنڈر نے 95 ہزار 604 ووٹ حاصل کیے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ احسان ورک 92 ہزار 581 ووٹ حاصل کر سکے۔ذوالفقار بھنڈرکی کامیابی پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی جانب سے جشن منایا گیا اور آتش بازی بھی کی گئی۔
سپریم کورٹ کے احکامات پر الیکشن کمیشن نے این اے 79 پر دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔دوبارہ گنتی کےعمل کےدوران سیکیورٹی کےسخت انتظامات کئےگئے۔
واضح رہے عام انتخابات میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ احسان ورک ایک لاکھ 4 ہزار 23 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے جبکہ ن لیگ کے ذوالفقاربھنڈر کو 99 ہزار 635 ووٹ ملے تھے۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
آسمانی بجلی گرنے سے اموات کی تعداد 11 ہو گئی
اپریل 13, 2024 -
مصباح الحق نے زندگی کی نصف سنچری مکمل کر لی
مئی 28, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔