گورنرفیصل کریم کنڈی نےکےپی حکومت کی تبدیلی کاعندیہ دیدیا

0
8

گورنرفیصل کریم کنڈی نےخیبرپختونخوامیں حکومت کی تبدیلی کاعندیہ دےدیا۔
میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےگورنرفیصل کریم کنڈی کاکہناتھاکہ ہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکےخلاف کوئی سازش نہیں کررہےہیں،اپوزیشن کےپاس جس دن بھی ایک ممبرزیادہ ہواتوتحریک عدم اعتمادلاسکتےہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ خیبرپختونخوااسمبلی میں اپوزیشن کےپاس52یا54ارکان ہوچکےہیں،پی ٹی آئی کے ڈائیلاگ ہم پہلےبھی سنتےتھے جب عدم اعتماد کامیاب ہوااورسب کےسامنےتھا۔
واضح رہےکہ سپریم کورٹ کےمخصوص نشستوں کےفیصلےپرالیکشن کمیشن نےمخصوص نشستیں پیپلز پارٹی،ن لیگ اورجےیوآئی کودےدی ہیں۔جس کےبعدتحریک انصاف کوخیبرپختونخوامیں عدم اعتمادکاخطرہ محسوس ہورہاہے۔

Leave a reply