گورنرکےپی نےنومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سےحلف لےلیا

گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نےنومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سےعہدےکاحلف لےلیا۔
نئےوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی حلف برداری کی تقریب کاانتظام گورنرہاؤس میں کیاگیاجس میں پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت اراکین صوبائی اورقومی اسمبلی نےبڑی تعدادمیں شرکت کی۔تقریب حلف برداری میں سہیل آفریدی کےخاندان کےافرادبھی شریک ہوئے۔
نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی نےاپنےعہدےکاحلف اُٹھالیا۔
یادرہےکہ گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حلف برداری کے لیے دائر درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا تھا۔
عدالت نے گورنر خیبرپختونخوا کو آج نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے کا حکم دیا تھا اور عدالت نے قرار دیا تھا کہ اگر گورنر نے حلف نہیں لیا تو پھر سپیکر کو ہدایت ہے کہ حلف لے۔