گورنرکےپی کی مولانافضل الرحما ن سےملاقات:صوبےمیں بدامنی پرتشویش کااظہار

0
108

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ۔دونوں رہنماؤں نےصوبےمیں بدامنی کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اسلام آباد میں واقع مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ گئے، دونوں راہنماؤں نے ون آن ون ملاقات کی۔
ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں رہنماؤں نےصوبےمیں بدامنی کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ۔ اور اس بدامنی کو صوبائی حکومت کی صوبہ کے معاملات میں عدم توجہی کا نتیجہ قرار دیا۔

Leave a reply