گوشوارے جمع کرانے پر مزید 23ارکان کی رکنیت بحال

0
14

الیکشن کمیشن نےگوشوارے جمع کرانے پر مزید 23ارکان کی رکنیت بحال کردی۔نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع کرانے والےارکان کی رکنیت بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کےنوٹیفکیشن کےمطابق سائرہ افضل تارڑ سمیت مزید11ارکان قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی گئی،جبکہ وفاقی وزیرمصدق ملک سمیت2 سینیٹرزکی رکنیت بھی بحال ہوگئی،سندھ ، خیبرپختونخواہ اسمبلی کے تین تین ارکان کی رکنیت بھی بحال کردی گئی ۔
الیکشن کمیشن کےنوٹیفکیشن میں کہاگیاکہ گوشوارے جمع کرانے پر پنجاب اسمبلی کے تین ارکان کی رکنیت بحال کردی گئی ،اُدھربلوچستان اسمبلی کےایک رکن کی رکنیت بھی بحال کردی گئی۔
الیکشن کمیشن نےگوشوارے جمع کرانے پر 113ارکان کی رکنیت بحال کر دی ،مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر 46ارکان کی رکنیت تاحال معطل ہے۔
واضح رہےکہ الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع کرانےکی آخری تاریخ15جنوری مقررکی تھی جس پرعملدرآمدنہ ہونےپر159ارکان کی رکنیت معطل کی گئی تھی۔

Leave a reply