گوگل میپس میں صارفین کیلئے ایک اور دلچسپ فیچر متعارف

0
1

گوگل میپس میں صارفین کیلئے ایک اور دلچسپ فیچر متعارف،گوگل میپس میں ایک ایسے نئے فیچر کا اضافہ کیا جارہا ہے جو سوشل میڈیا صارفین اکثر دیگر ایپس میں استعمال کرتے رہتے ہیں۔
اینڈرائیڈ سینٹرل کی رپورٹ کے مطابق گوگل میپس میں تصاویر پر ری ایکشن کے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔ابھی گوگل میپس میں اگر صارفین کسی لوکیشن کو اوپن کرتے ہیں تو وہاں کال اور ڈائریکشنز کے ساتھ امیجز کا آپشن بھی موجود ہوتا ہے،امیجز پر کلک کرکے صارفین تصاویر اور ویڈیو کو دیکھ سکتے ہیں یا مزید تفصیلات کیلئے ریویوز میں جا سکتے ہیں، مگر ابھی تک کسی تصویر پر ری ایکشن یا فیڈ بیک دینے کا آپشن موجود نہیں تھا،مگر اب گوگل کی جانب سے نئے ری ایکشن فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گوگل میپس ایپ میں تصویر کو کچھ دیر دبا کر رکھنے پر ری ایکشن کا آپشن نظر آئے گا،یعنی بالکل فیس بک یا دیگر ایپس کی طرح صارفین وہاں مختلف ری ایکشنز جیسے دل، آگ یا دیگر ری ایکشنز ایموجیز کا استعمال کرسکیں گے،کسی ایموجی پر کلک کرنے پر ایک انیمیشن متحرک ہوگا، جیسے کوئی صارف اگر ہارٹ پر کلک کریں گا تو ایک بڑے سائز کا دل سکرین کے گرد گھومتا نظر آئے گا۔
کمپنی کی جانب سے اس فیچر کے حوالے سے فی الحال کچھ نہیں بتایا گیا، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے یوزر انگیج منٹ میں اضافہ ہوگا۔درحقیقت اس فیچر کی بدولت صارفین کو کسی تصویر پر مکمل ریویو کی بجائے محض ایک کلک پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا موقع ملے گا۔

Leave a reply