گوگل میپس میں صارفین کیلئے ایک نیا اور زبردست فیچر متعارف،اس فیچر کے ذریعے صارفین گوگل میپس میں محفوظ لسٹس اور لوکیشنز کو سرچ کرسکیں گے۔
9 ٹو 5 گوگل کی رپورٹ کے مطابق گوگل میپس کے سیوڈ فیچر میں اب سرچ کا آپشن بھی صارفین کو دستیاب ہوگا۔اگر آپ نے بہت زیادہ مقامات کو گوگل میپس میں محفوظ کیا ہوا ہے تو یہ فیچر کافی کارآمد ثابت ہوگا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن کی مالک کمپنی نے کافی تاخیر سے گوگل میپس میں یہ فیچر متعارف کرایا ہے۔
اس فیچر کو استعمال کرنا بھی آسان ہے۔بس سیوڈ سیکشن میں جاکر وہاں سرچ ٹول پر کلک کریں اوراگر آپ اپنے گوگل اکاؤنٹ میں سیوڈ سیکشن کو استعمال نہیں کرتے تو اب وقت آگیا ہے کہ اسے استعمال کرنا شروع کر دیں۔آپ اپنی لسٹس بھی تیار کرکے انہیں محفوظ کرسکتے ہیں۔
نئے سرچ فیچر کے ساتھ یہ لسٹس مختلف جگہوں کی سیر کے حوالے سے زیادہ مددگار ثابت ہوسکیں گی۔
مصنوعی ذہانت نے ایک اور حیرت انگیز سنگ میل عبور کر لیا
جنوری 17, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
دوسرا ٹیسٹ:پاکستان کیخلاف انگلینڈکی بیٹنگ جاری،36رنزبنالیے
اکتوبر 17, 2024 -
ثانیہ مرزا سچی محبت کی تلاش میں نکل پڑی
جون 4, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔