پاکستان ٹوڈے: گوگل میپس میں صارفین کیلئے بڑی تبدیلی ۔
تفصیلات کے مطابق گوگل نے مقبول نیوی گیشن سروس میپس میںخاموشی سے 2 نئے کار آمد فیچرز کو متعارف کروا دیا ۔۔۔یہ دونوں فیچرز اینڈرائیڈ صارفین کیلئے متعارف کرائے گئے ہیں، جن میں سے ایک الیکٹرک گاڑیوں کی نیوی گیشن سے متعلق ہے، جبکہ دوسرا مخصوص سڑکوں کو شناخت کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
پہلا فیچر ای وی چارجنگ ہے ،جس کی مدد سے صارفین الیکٹرک گاڑیوں کیلئے اپنے قریب موجود چارجنگ سٹیشنز تلاش کر سکیں گے۔اس مقصد کیلئے انہیں سکرین کے اوپر مین سرچ بار کے نیچے موجود فلٹر بٹن پر کلک کرنا ہوگا،مگر اس سے پہلے آپ کو گوگل میپس کی سیٹنگز میں جاکر اپنی گاڑی کو الیکٹرک وہیکل کے طور پر درج کرنا ہوگا۔دوسرا فیچر عام صارفین کیلئے زیادہ کارآمد ثابت ہوگا۔
اس فیچر کے تحت جب آپ کسی سڑک کو سرچ کریں گے، تو وہ سکرین پر نیلے رنگ میں نظر آئے گی۔ ابھی سرچ کی جانیوالی سڑک کے وسط میں ایک پن گڑی ہوئی نظر آتی ہے۔اس نئے فیچر سے صارفین کو اس سڑک کو زیادہ بہتر جاننے کا موقع ملے گا، جس کو وہ سرچ کر رہے ہوں گے۔
کیونکہ گوگل میپس کی جانب سے نیلے رنگ کے ذریعے بتایا جائے گا کہ سڑک کہاں سے شروع ہوئی اور کہاں ختم ہو رہی ہے۔ گوگل میپس کے یہ دونوں فیچرز بظاہر خاص محسوس نہیں ہوتے ،مگرماہرین کے بقول یہ صارفین کیلئے کافی کارآمد ثابت ہوں گے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پنجاب اسمبلی:اراکین اوروزراکی تنخواہوں میں اضافہ
دسمبر 17, 2024 -
اسلام آبادسمیت ملک کےمختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
اگست 29, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔