پاکستان ٹوڈے: گوگل میپس نے اینڈرائیڈ صارفین کیلئے نیا ڈیزائن متعارف کروا دیا۔
تفصیلات کے مطابق گوگل نے اپنی مقبول ترین سروس میپس کے ڈیزائن کو اپ ڈیٹ کر دیا ۔۔۔گوگل نے میپس کے نئے ڈیزائن کی جھلک فروری 2024 میںدیکھنے میں آئی تھی اور اب اسے اینڈرائیڈ فونز میں بتدریج متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کردیا گیاہے۔
اس نئے ڈیزائن میں گوگل میپس کی نیچے موجود بار میں ٹیبز کی تعداد کم کی گئی ہے اور اب صرف 3 ٹیبز وہاں نظر آئیں گی۔اس سے پہلے گوگل میپس بار میں 5 ٹیبز ہوتی تھیں، مگر اب صرف ایکسپلور Explore،یو You اور کانٹریبیوٹ Contribute ٹیبز موجود ہوں گی۔You ٹیب میں پرانے ورژن کی گو، سیوڈ اور اپ ڈیٹس ٹیبزکو شامل کیا گیا ہے۔
اس ٹیب میں سرچ بار موجود نہیں، جبکہ نوٹیفکیشنز اور بزنس میسجز تک رسائی سکرین کے اوپردائیں کونے میں ہوگی۔گوگل میپس کو دنیا بھر میں کروڑوں افراد استعمال کرتے ہیں تو اس میں آنیوالی اچانک تبدیلی بیشتر افراد کو الجھن کا شکار کر سکتی ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔