
گوگل کے صارفین کیلئے اہم خبر،گوگل میپس کا دلچسپ فیچر جس کا علم بہت کم صارفین کو ہے۔
گوگل میپس کا استعمال روزانہ کروڑوں افراد کرتے ہیں اور اس نیوی گیشن سروس میں کافی کچھ ڈھونڈتے بھی ہیں۔اگر آپ پرہجوم شہر میں گاڑی میں سفر کر رہے ہیں یا کسی جگہ کو ڈھونڈ رہے ہیں تو گوگل میپس سے کافی مدد ملتی ہے،مگر اس سروس میں ایسے بہترین فیچرز بھی موجود ہیں جن کے بارے میں اکثر افراد کو علم نہیں ہوا۔ان میں سے ایک فیچر گوگل سٹریٹ ویو میں چھپا تاریخی مقامات کی تصاویر کا ہے۔
صارفین گوگل سٹریٹ ویو میں جاکر دیکھ سکتے ہیں کہ کچھ مقامات 2007 میں کیسے نظر آتے تھے اور اب وہ کس حد تک بدل چکے ہیں۔اسی فیچر میں سٹریٹ پینل یا سٹریٹ اینڈ 360 پر کلک کرنے سے فوٹو گیلری نظر آنے لگتی ہے۔صارفین گوگل میپ میں اگر کسی مقام کو دبا کر رکھیں،تو خود بخودسٹریٹ ویو تصایر نمودار ہو جائیں گی۔
اسی طرح آپ کسی لیبل پلیس نام کو دبا کر رکھیں اور پھر فوٹوز اور پھر سٹریٹ ویو اینڈ 360 کا انتخاب کریں، تووہاں پرانی تاریخوں کا ڈیٹا دستیاب ہو جائےگا ۔اسی طرف صارفین گوگل ارتھ کو بھی استعمال کرکے تاریخی سیٹیلائٹ تصاویر کو بھی دیکھ سکتے ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔