گوگل میپس کے صارفین کیلئے خوشخبری، نیا فیچر تجربہ مزید بہتر بنائے گا

0
2

گوگل میپس کے صارفین کیلئے خوشخبری، نیا فیچر تجربہ مزید بہتر بنائے گا۔گوگل میپس میں جلد ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے، جوصارفین کو ضرور پسند آئے گا۔
گوگل میپس کا یہ فیچر ان صارفین کیلئے انتہائی مددگار ثابت ہوگا، جو گاڑیوں کے مالک ہیں۔
9 ٹو 5 گوگل کی ایک رپورٹ کے مطابق گوگل میپس میں نیوی گیشن کے دوران صارفین کو اپنی گاڑی کے آئیکون کو کسٹمائز کرنے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔4 سال قبل گوگل کی جانب سے نیوی گیشن سکرین میں میپس صارفین کو ان کی گاڑیوں کا روپ بدلنے کی سہولت فراہم کی گئی تھی۔اب تک گوگل میپس میں گاڑیوں کے 4 آئیکونز دستیاب تھے، جن میں ایک ریگولر ایرو کا آئیکون تھا، دوسرا زرد ایس یو وی، تیسرا سرخ گاڑی اور چوتھا سبز پک اپ ٹرک کا آپشن تھا،مگر اب اینڈرائیڈ ڈیوائسز کیلئے گوگل میپس میں گاڑیوں کے آئیکونز کو کسٹمائز کرنے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ فیچر ابھی محدود صارفین کو دستیاب ہے اور اس کے ذریعے وہ گاڑی کے آئیکون اسٹائل اور رنگ کو کسٹمائز کرسکتے ہیں۔اس آپشن میں صارفین کو 5 گاڑیاں نظر آئیں گی، جن میں لگژری سیڈان، آف روڈ پک اپ، ایس یو وی، سپورٹس کار اور ہیچ بیک شامل ہیں۔یوں صارفین8 مختلف رنگوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرسکیں گے۔

Leave a reply