گوگل میپ کا مسافروں کیلئےحالیہ مقامات تک آسان رسائی کافیچر متعارف

گوگل میپ استعمال کرنیوالے ڈرائیورز اور مسافروں کیلئے اہم خبر،گوگل میپ نے صارفین کے حالیہ مقامات تک آسان رسائی کا آغاز کردیا۔
گوگل ایپس میں گوگل میپ جو سفر، راستوں اور مقامات کی تلاش کیلئے صارفین کا اولین انتخاب ہے۔ گوگل میپ میں صارفین کیلئے ایک نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے، جسےیور ریسنٹ پلیسز کا نام دیا گیاہے،یہ فیچر صارفین کو حالیہ دنوں میں وزٹ کیے گئے مقامات کو آسانی سے دیکھنے اور دوبارہ تلاش کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔
اس سے پہلے صارفین کو اپنی وزٹ ہسٹری تلاش کرنے کیلئے ایپ کے اندر مختلف مینیو میں جانا پڑتا تھا، مگر اب یہ معلومات سامنے دستیاب ہوں گی۔نیا سیکشن گوگل میپس کے ”You“ ٹیب میں ”Your lists“ کے اوپر موجود ہوگا۔ اس میں حالیہ دوروں کی تفصیلات درج ہوں گی، جنہیں صارف فوری طور پر دیکھ سکیں گے۔ ساتھ ہی چار اہم فلٹرز بھی دیے گئے ہیں، جن میں ایریا، کیٹیگری، سیوڈ اور میپس ہسٹری شامل ہیں۔
کیٹیگری پر کلک کرنے سے مزید ذیلی فلٹرز سامنے آئیں گے ،جیسے فوڈ اینڈ ڈرنک، کلچر، شاپنگ اور ہوٹلز وغیرہ، جس سے مخصوص جگہوں کو تلاش کرنا پہلے سے زیادہ آسان ہو جائے گا۔ہر لوکیشن انٹری کے ساتھ ایک بک مارک آئیکون اور تھری ڈاٹ مینیو بھی دیا گیا ہے۔
بک مارک کے ذریعے کسی بھی مقام کو لسٹ میں محفوظ کیا جا سکتا ہے، جبکہ تھری ڈاٹ مینیو میں شیئرنگ مزید تفصیلات دیکھنے اور ہسٹری سے ڈیلیٹ کرنے کے آپشنز بھی موجود ہوں گے۔ اس طرح صارفین نا صرف اپنی وزٹ ہسٹری کو منظم کر سکیں گے ،بلکہ کسی جگہ کو محفوظ یا دوسروں کے ساتھ شیئر بھی کرسکیں گے۔اس نئے فیچر کا مقصد موجودہ ٹائم لائن خصوصیت کے مقابلے میں ان جگہوں کی تلاش کو سہل بنانا ہے ،جن کا صارفین نے حال ہی میں دورہ کیا ہو گا۔