گوگل نے صارفین کیلئے اپنےسرچ کے اے آئی موڈ کو مزید بہتر بنا دیا

0
5

گوگل صارفین کیلئے خوشخبری،گوگل سرچ کے اے آئی موڈ کو مزید بہتر بنا دیا گیا۔
گوگل کی جانب سے نئے سرچ چیٹ بوٹ اے آئی موڈ کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔گوگل سرچ میں موجود اے آئی موڈ میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے، تاکہ یہ ٹول ویژول یا تصویری سرچز کیلئے زیادہ کارآمد ثابت ہوسکے۔
کمپنی کے مطابق اس سے پہلے اے آئی موڈ سے جب تصاویر کے حوالے سے سوالات پوچھے جاتے تھے ،تو وہ بہت زیادہ ٹیکسٹ استعمال کرتا تھا۔
گوگل سرچ کے نائب صدر روبی اسٹین نے تسلیم کیا کہ اس طرح کی سرچز میں ٹیکسٹ کو دیکھنا مضحکہ خیز محسوس ہوتا تھا اور اسی وجہ سے کمپنی نے نئی اپ ڈیٹ کی ہے۔اب جب صارف کی جانب سے کسی تصویر کے بارے میں پوچھا جائے گا تو یہ سرچ اے آئی چیٹ بوٹ زیادہ بہتر جواب فراہم کرے گا۔
گوگل سرچ یا نیا فیچر ملٹی ماڈل پر مبنی ہے ،یعنی آپ چیٹ بوٹ سے کسی تصویر یا ویڈیو کے ذریعے گفتگو کا آغاز کرسکیں گے۔گوگل کا ماننا ہے کہ یہ فیچر شاپنگ کے حوالے سے زیادہ مددگار ثابت ہوسکے گا۔اے آئی موڈ کے ابتدائی جواب کے بعد آپ فالو اپ سوالات کے ذریعے سرچ کو زیادہ بہتر بناسکیں گے۔
کمپنی کے مطابق فیچر کو متعارف کروانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور یہ آنیوالے ہفتوں میں تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

Leave a reply