گوگل نے فِٹ بِٹ استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے فائنل وارننگ جاری کر دی

گوگل نے ’فِٹ بِٹ‘ استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے فائنل وارننگ جاری کردی ۔
فوربز کی رپورٹ کے مطابق گوگل نے فٹ بٹ صارفین کو ای میل کے ذریعے مطلع کیا ہے کہ اگر وہ 2 فروری 2026 تک اپنا فٹ بٹ اکاؤنٹ گوگل اکاؤنٹ سے نہیں جوڑیں گے، تو ان کا سارا فٹنس، تندرستی اور صحت سے متعلق ڈیٹا مستقل طور پر ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔گوگل نے پہلے 2025 کی ڈیڈ لائن دی تھی، لیکن اب کمپنی نے فائنل وارننگ جاری کی ہے۔
فٹ بٹ صارفین کے ڈیٹا میں اکاؤنٹ کی معلومات، ورزش کی تاریخ، دل کی دھڑکن کے اعداد و شمار، نیند کا شیڈول اور خون میں آکسیجن کی سطح (SpO2) جیسے اہم میٹرکس شامل ہوتے ہیں۔گوگل نے واضح طور پر کہا ہے کہ اگر صارفین فٹ بٹ استعمال کرنا چاہتے ہیں، تو ان کو 2 فروری 2026 تک اپنے اکاؤنٹ کو گوگل اکاؤنٹ میں منتقل کرنا ہوگا۔ اگر صارفین فٹ بٹ میں سائن ان کرنے کے لیے جی میل اکاؤنٹ استعمال کرتے ہیں، تب بھی ان کو گوگل اکاؤنٹ میں منتقل ہونا پڑے گا۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ فٹ بٹ کو جنوری 2021 میں گوگل نے 2.1 بلین ڈالر میں خرید لیا تھا۔ اس کے بعد کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ وہ فٹ بٹ کے تمام ڈیٹا کو گوگل اکاؤنٹس میں ضم کر دے گی۔ یہ عمل 2023 کے وسط میں شروع ہوا، لیکن صارفین کی بڑی تعداد کی وجہ سے ڈیڈ لائن کئی بار بڑھائی جا چکی ہے، مگر اب گوگل نے فائنل وارننگ جاری کر دی ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان
اگست 15, 2024 -
جوڈیشل کمیشن کااجلاس طلب،ایجنڈاجاری
دسمبر 21, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔