گوگل نے پاس ورڈ شیئرنگ کا آپشن متعارف کرا دیا

0
45

پاکستان ٹوڈے: گوگل نے خاندان کے افراد کیساتھ پاس ورڈ شیئرنگ کا آپشن متعارف کرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق گوگل کے پاس ورڈ منیجر سے اب آپ دیگر افراد کے ساتھ پاس ورڈ شیئر کر سکتے ہیں۔ فی الحال یہ سہولت خاندان کے افراد تک محدود ہوگی۔ اینڈرائیڈ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین محفوظ طریقے سے اپنے پاس ورڈز خاندان کے افراد کے ساتھ گوگل پاس ورڈ منیجر کے ذریعے شیئر کر سکیں گے۔

جب آپ کوئی پاس ورڈ شیئر کریں گے تو خاندان کے افراد کو اس کی کاپی ان کے گوگل پاس ورڈ منیجر میں موصول ہوگی۔ گوگل کی جانب سے اس فیچر کا اعلان فروری 2024 میں کیا گیا تھا ،مگر اب جاکر اسے باضابطہ طور پر متعارف کرایا گیا ہے۔ پاس ورڈ شیئرنگ فیملی گروپ میں شامل افراد تک محدود ہوگی، جو صارف کو خود بنا کر اس میں لوگوں کا اضافہ کرنا ہوگا۔

جب صارف فیملی گروپ بنا لیں گاتو ایک شیئر بٹن گوگل کے پاس ورڈ منیجر میں نظر آئے گا۔رپورٹ کے مطابق یہ فیچر کروم کے ڈیسک ٹاپ ورژن پر ابھی دستیاب نہیں،تاہم موبائل ایپ پر کام کر رہا ہے۔

Leave a reply